by Rao Imran Suleman
Rao Nama

بھارت کے خلاف اسکور کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے: حمزہ ظہور

فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے خلاف بڑے میچ کے ہیرو حمزہ ظہور نے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف اسکور کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔

حمزہ ظہور نے مسقط میں بھارت کے انڈر19 ایشیا کپ میں 3 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست سنچری اسکور کی۔

پاکستانی بیٹر نے بھارتی بولرز کے مقابل میدان میں کمال کر دکھایا اور قوم کو خوشی سے نہال کردیا۔

حمزہ ظہور بھارت کے خلاف مشکل صورتحال میں میدان میں اترے، شاندار سنچری بنائی اور پاکستان کو یادگار فتح دلوائی اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بھارت کے خلاف اسکور کرنا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، میچ سے پہلے پرچی پر لکھا کہ جہاں موقع ملا اچھی کارکردگی دکھائیں گے، لیکن غلطی سے آج میچ کے بعد پچھلے میچ کی لکھی ہوئی پرچی دکھادی۔

شاندار پرفارمنس اور میچ فتح کے بعد لاہور میں حمزہ ظہور کے گھر والے بھی خوش ہوگئے، اُن کا کہنا تھا کہ جو مزہ بھارت کی ہار میں ہے، وہ کسی اور بات میں نہیں۔



PNP

Comments are closed.