حساس ڈاکیومینٹری بنانے اور پریویو کرنے والے افراد نوکری سے برطرف، جیو نیوز نے پیمرا کو آگاہ کردیا
جیو نیوز نے پیمرا کی کونسل آف کمپلینٹس کو آگاہ کیا ہے کہ حساس ڈاکیومینٹری بنانے اور پریویو کرنے والے افراد کو نوکری سے برطرف کردیا گیا ہے۔
پیمرا کی جانب سے جیو نیوز کی معطلی کے سلسلے میں کونسل آف کمپلینٹس کے سامنے سماعت کے دوران، جیو نیوز کی لائسنس ہولڈر کمپنی کی طرف سے سپریم کورٹ کے وکیل صائم ہاشمی نے انتظامیہ کی جانب سے غلطی کا غیر مشروط اعتراف کیا اور غیر مشروط معذرت بھی کی۔
جیو نیوز کی نمائندگی کرتے ہوئے صائم ہاشمی اور ہائی کورٹ کے وکیل ارباز خان نے کونسل کے ساتھ تمام متعلقہ دستاویزات بھی شیئر کیں، جن میں بتایا گیا کہ جیو نیوز کی انتظامیہ نے ایک فوری انکوائری کے بعد ڈاکیومینٹری بنانے کے ذمے دار شخص اور ڈاکومینٹری کو پریویو کرنے والی ایڈیٹوریل کمیٹی کے رکن کو ملازمت سے برطرف کر دیا ہے۔
صائم ہاشمی ایڈووکیٹ نے کونسل کو بتایا کہ مستقبل میں اس قسم کی کسی بھی غلطی کے امکان کو کم سے کم کرنےکے لیے جیو نیوز کی انتظامیہ نے ایک عالم دین کو اپنی ایڈیٹوریل کمیٹی کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا ہے، جو نشر کیے جانے والے حساس مذہبی مواد پر نظر رکھ سکیں اور مستقبل میں کسی بھی غلطی کو روک سکیں۔
جیو نے پیمرا کے نوٹیفکیشن سے قبل ہی اس ڈاکیومینٹری کو دوبارہ نشر ہونے سے فوری روک دیا تھا اور اس مواد کو ڈیجیٹل میڈیا سے بھی ہٹا دیا گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.