بلاول بھٹو کا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ، جے یو آئی کیخلاف حکومتی اقدامات کی مذمت
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔
بلاول بھٹو اور مولانا فضل الرحمان کی ٹیلیفونک گفتگو میں سیاسی صورتحال بھی زیر غور آئی، پی پی چیئرمین نے حکومت کے جے یو آئی کے خلاف اقدامات کی مذمت کی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت ضروری ہے، حکومت ایسے اقدامات سے گریز کرے جو جمہوریت کو کمزور کرے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کو اپوزیشن کی تنقید برداشت کرنی چاہیے، جمہوریت میں ذمے دار اپوزیشن کا کردار اہم ہوتا ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پارلیمانی نظام کے استحکام کے لیے سیاسی برداشت ضروری ہے، اپوزیشن کے سیاسی کردار کا احترام کیا جانا چاہیے۔
PNP
Comments are closed.