بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا سی ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، ایک اہلکار لاپتا
بحیرہ عرب میں امریکی بحریہ کا ایک سی ہاک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہو گیا، جس کے نتیجے میں عملے کا ایک اہلکار لاپتا ہے، جبکہ تین دیگر اہلکار محفوظ رہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق لاپتا اہلکار کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کے وقت ہیلی کاپٹر میں چار اہلکار سوار تھے۔
سینٹ کام نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق یہ واقعہ کسی دشمن حملے کا نتیجہ نہیں تھا۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ امدادی ٹیمیں لاپتا اہلکار کی تلاش میں مصروف ہیں، جبکہ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد حادثے کی مزید تفصیلات سامنے آنے کی توقع ہے۔
PNP
Comments are closed.