شادی سے متعلق ریئلٹی شو میں شریک خواتین کیساتھ زیادتی، اداکار گرفتار
لندن (پی این پی)برطانیہ کے مقبول ریئلٹی شومیریڈ ایٹ فرسٹ سائٹ یوکیمیں شریک ایک اداکار کو شو کے دوران ہی خواتین شرکا کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور جنسی بدسلوکی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
یہ پیش رفت بی بی سی پانوراما کی تحقیقی رپورٹ نشر ہونے کے بعد سامنے آئی جس میں جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی گئی جبکہ مبینہ متاثرہ خواتین کا نام بھی رازداری کے قانون کے تحت خفیہ رکھا گیا۔ رواں سال مئی میں نشر ہونے والی بی بی سی پانوراما کی تحقیق میں شو میں شریک دو خواتین نے زیادتی کے الزامات عائد کیے جبکہ تیسری خاتون نے دعوی کیا کہ ان کے ساتھ رضامندی کے بغیر جنسی فعل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جس مرد کنٹیسٹس پر الزامات لگائے گئے انھوں نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔ برطانیہ کے مقبول ریئلٹی شومیریڈ ایٹ فرسٹ سائٹ یوکیمیں شریک ایک اداکار کو شو کے دوران ہی خواتین شرکا کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی اور جنسی بدسلوکی کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
یہ پیش رفت بی بی سی پانوراما کی تحقیقی رپورٹ نشر ہونے کے بعد سامنے آئی جس میں جنسی زیادتی کے سنگین الزامات سامنے آئے تھے۔برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت قانونی وجوہات کی بنا پر ظاہر نہیں کی گئی جبکہ مبینہ متاثرہ خواتین کا نام بھی رازداری کے قانون کے تحت خفیہ رکھا گیا۔ رواں سال مئی میں نشر ہونے والی بی بی سی پانوراما کی تحقیق میں شو میں شریک دو خواتین نے زیادتی کے الزامات عائد کیے جبکہ تیسری خاتون نے دعوی کیا کہ ان کے ساتھ رضامندی کے بغیر جنسی فعل کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جس مرد کنٹیسٹس پر الزامات لگائے گئے انھوں نے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے خود کو بے گناہ قرار دیا ہے۔
PNP
Comments are closed.