کراچی (پی این پی) مسلم لیگ (ن) نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں اچھے حکمران ہوتے تو کراچی حقیقت میں پیرس ہوتا۔
نجی ٹی وی چینل ’’اے آر وائی نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان (ن) لیگ سندھ اسد عثمانی نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی خدمت نہیں بلکہ کرپشن کر رہی ہے، پچھلے 18 سال سے صوبے پر نااہل اور کرپٹ حکمران مسلط ہیں۔
اسد عثمانی نے کہا کہ بھتہ خوری کی وجہ سے کراچی کے کاروباری لوگ لاہور شفٹ ہونا چاہتے ہیں، پیپلز پارٹی نے کراچی کے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے، پہلے کراچی میں ٹرام چلا کرتی تھیں اور آج چنگچی رکشے چلتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.