پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر شعیب ملک اور ان کے بیٹے اذہان مرزا ملک پر فیفا کا بخار چڑھ گیا، دونوں کی فٹبال کھیلتے نئی ویڈیو صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
ان دنوں شعیب ملک اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں۔
سابق کرکٹر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دونوں باپ اور بیٹے کو فٹبال کھیلتے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں شعیب ملک گول کیپر کا کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ اذہان گول کرنے کی کوشش کرتے ہیں، 6 کوششوں میں اذہان 1 بار گیند کو گول میں پہنچانے میں کامیاب ہوتے ہیں۔
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔
بعض صارفین کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کو اپنے بیٹے کو مزید گول کرنے کا موقع دینا چاہیے تھا، جبکہ دیگر نے اذہان کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے انہیں مستقبل کا ممکنہ فٹبالر قرار دیا ہے۔
کئی صارفین نے اذہان کے خوش اخلاق رویے کی تعریف کرتے ہوئے اس کا کریڈٹ ثانیہ مرزا کو دیا ہے، جبکہ بعض افراد نے شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی علیحدگی کے حوالے سے بھی تبصرے کیے ہیں۔
واضح رہے کہ شعیب ملک نے 2010ء میں بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا سے شادی کی تھی، دونوں کے ہاں 2018ء میں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی تھی، بعد ازاں دونوں کی راہیں جدا ہو گئیں۔
شعیب ملک اس وقت ثناء جاوید کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہیں، تاہم وہ اپنے بیٹے کے ساتھ بھی وقت گزارتے رہتے ہیں۔
PNP
Comments are closed.