کراچی ( پی این پی )کراچی میں گل پلازہ گرانے کے لیے ٹیکنیکل بڈز کھول دی گئیں۔
گل پلازہ گرانے کے لیے 17 کمپنیوں نے درخواستیں جمع کرا دیں، درخواستوں کی جانچ پڑتال جاری ہے اورکامیاب کمپنیوں کے نام 24 نومبر کو سامنے آئیں گےْْ۔
’’24نیوز ‘‘ کے مطابق ایس بی سی اے فرحان قیصرکے مطابق گل پلازہ گرانے کے ٹھیکے کے لیے مالی پیشکشیں بھی 24 نومبر کو کھولی جائیں گی، ٹھیکہ اہل کمپنی کو دیا جائے گا، ٹھیکہ ملنے کے 7 روز کے اندر گل پلازہ گرانے کا کام شروع کرنا ہوگااور عمارت 90 روز میں گرانا ہوگی۔ 90 روز میں عمارت گرا کر ملبہ مکمل صاف کرنا ہوگا، گل پلازہ کی جگہ کو ملبہ صاف کرکے ہموار کرنا بھی ٹھیکیدار کی ذمہ داری ہوگی۔
PNP
Comments are closed.