درِفشاں سلیم سے شادی کی افواہوں پر رجب بٹ کا بڑا انکشاف
معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر رجب بٹ نے اداکارہ درِفشاں سے منسوب شادی کی افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا اداکارہ سے کسی بھی قسم کا ذاتی تعلق نہیں ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر دونوں کی مبینہ شادی سے متعلق خبریں گردش کرتی رہیں تاہم ان دعوؤں کی کسی مستند ذریعے سے تصدیق نہیں ہوئی۔
اس سے قبل درِفشاں سلیم کی جانب سے بھی ان کی اسٹائلسٹ نے ان خبروں کی تردید کی تھی جبکہ رجب بٹ نے بھی واضح مؤقف اختیار کیا تھا۔
اب یوٹیوبر اور ٹک ٹاکر تہمینہ شیخ کو دیے گئے انٹرویو میں رجب بٹ نے کہا کہ درِفشاں سلیم ان سے سینئر ہیں، اپنی فیلڈ میں باعزت مقام رکھتی ہیں اور ان کا ان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
https://www.instagram.com/reel/DaZ5rufM7Vr/?utm_source=ig_web_copy_link&igsh=NTc4MTIwNjQ2YQ==
رجب بٹ کے مطابق انہیں خود بھی اس افواہ کا علم سوشل میڈیا کے ذیعے ہوا جب لوگ مسلسل ان سے سوالات کرنے لگے۔
انہوں نے کہا کہ غیر مصدقہ خبریں پھیلانا افسوسناک عمل ہے۔
رجب بٹ نے وضاحت کی کہ انہوں نے صرف اس لیے فوری تردید کی تاکہ درِفشاں سلیم کے لیے کسی قسم کی پریشانی پیدا نہ ہوکیونکہ یہ خبر مکمل طور پر بے بنیاد تھی۔
PNP
Comments are closed.