by Rao Imran Suleman
Rao Nama

موٹروے پولیس کی ایمانداری، شاہراہ پر ملنے والے لاکھوں روپے اصل مالک کے حوالے کر دیے

احمدپورشرقیہ(پی این پی)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے ایمانداری اور فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر ملنے والی 5 لاکھ 45 ہزار روپے کی رقم بحفاظت اصل مالک کے حوالے کر دی۔

ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن سید عمران احمد کے مطابق موٹروے پولیس کے افسر ایس آئی صدام حسین اور کانسٹیبل محمد عاطف کو احمد پور شرقیہ کے قریب سڑک پر رقم پڑی ہونے کی اطلاع ملی جس پر انہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے رقم اپنی تحویل میں لے لی۔ترجمان کے مطابق ضروری تصدیق اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد رقم مالک دلشاد احمد کے حوالے کر دی گئی۔رقم واپس ملنے پر دلشاد احمد نے موٹروے پولیس کی دیانت داری، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کا شکریہ ادا کیا۔

PNP

Comments are closed.