نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا، ہزاروں افراد کی شرکت
بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات ریاست مہاراشٹر کے شہر پونے کے قریب دونجے گاؤں میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئیں۔ اداکار 8 اکتوبر کو 75 برس کی عمر میں گوا میں انتقال کر گئے تھے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نانا پاٹیکر کی میت گوا سے پونے منتقل کی گئی، جہاں ان کی خواہش کے مطابق آخری رسومات ادا کی گئیں۔ اس موقع پر ان کے جسد خاکی کو بھارتی پرچم میں لپیٹا گیا اور سرکاری اعزاز کے طور پر توپوں کی سلامی پیش کی گئی۔
آخری رسومات کے دوران ان کے بیٹے ملہار پاٹیکر نے چتا کو آگ دی۔ تقریب میں اہل خانہ، فلمی شخصیات، سیاسی رہنماؤں اور بڑی تعداد میں مداحوں نے شرکت کی اور اداکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
نانا پاٹیکر نے ہندی اور مراٹھی فلموں میں کئی دہائیوں تک کام کیا اور اپنی منفرد اداکاری کے باعث نمایاں مقام حاصل کیا۔ انہیں اپنے فنی کام پر متعدد اعزازات بھی ملے۔
PNP
Comments are closed.