فیفا ورلڈ کپ سے گھر تک: ایرلنگ ہالینڈ کے ہاتھوں میں تھامے ’ریکون‘ کی کہانی سامنے آ گئی
2026ء کے فیفا ورلڈ کپ سے گھر واپسی پر ناروے کے اسٹار فٹبالر ایرلنگ ہالینڈ نے ایک بار پھر سب کی توجہ حاصل کر لی۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اوسلو کے ایئر پورٹ پہنچنے پر ہالینڈ کے ہاتھ میں ایک ’ٹیکسڈرمی‘ (مردہ جانور کو محفوظ) کیا ہوا جنگلی جانور ریکون دیکھا گیا جس کی قیمت 750 امریکی ڈالرز بتائی جا رہی ہے۔
ہالینڈ نے اس موقع کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے مختصر پیغام لکھا کہ ’یہ میرے ساتھ گھر آ گیا ہے‘۔
رپورٹس کے مطابق اس انوکھے ریکون کی کہانی عالمی کپ کے دوران امریکا کے شہر ٹیکساس سے شروع ہوئی تھی۔
ناروے کی ٹیم کے قیام کے دوران ہالینڈ نے ڈلاس کی ایک مغربی ثقافت سے متعلق دکان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کاؤ بوائے ہیٹ، چمڑے کے جوتے اور ایک شرٹ خریدی۔
اسی دکان میں موجود منفرد ٹیکسڈرمی اشیاء میں انہیں شراب کی بوتل پکڑے ہوئے ریکون پسند آیا جسے انہوں نے خرید لیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دکان کے مالکان نے ہالینڈ کے دورے کی تصایر اپنی ویب سائٹ پر شیئر کیں جس کے بعد اس ریکون کی مانگ اچانک بڑھ گئی اور یہ آن لائن فروخت ہو گیا۔
فٹبالر ہالینڈ کی وجہ سے دنیا بھر سے آنے والے آرڈرز کو پورا کرنے کے لیے دکان نے بین الاقوامی ترسیل کے انتظامات بھی تیز کر دیے ہیں۔
واضح رہے کہ ناروے کی ٹیم نے 2026ء کے عالمی کپ میں تاریخی کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی بار کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
ٹیم نے برازیل کو پری کوارٹر فائنل میں شکست دی تاہم کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں 2-1 سے شکست کے بعد اس کا سفر ختم ہو گیا۔
ایرلنگ ہالینڈ ناروے کے سب سے نمایاں کھلاڑی رہے اور انہوں نے عالمی کپ میں اپنی ٹیم کے لیے 7 گول کیے۔
PNP
Comments are closed.