by Rao Imran Suleman
Rao Nama

امریکی جنگی طیاروں کی ایران کے جزیرہ کیش پر بمباری ، قشم میں دھماکوں کی اطلاعات

ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی جنگی طیاروں نے ایران کے جزیرہ کیش میں کارروائی کی ہے جبکہ قریبی جزیرہ قشم میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی طیاروں نے کیش بندرگاہ پر لنگر انداز بعض کشتیوں کو نشانہ بنایا۔ تاہم اس کارروائی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات یا جانی نقصان کے حوالے سے تاحال کوئی سرکاری تصدیق سامنے نہیں آئی۔

دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ قشم جزیرے میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، جبکہ بعض رپورٹس میں کویت میں بھی دھماکوں اور خطرے کے سائرن بجنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

کویتی فوج کے مطابق امریکی فوجی تنصیبات کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی، تاہم فضائی دفاعی نظام متحرک ہے اور مشتبہ فضائی اہداف کو روکنے کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

تاحال امریکا، ایران یا کویت کی جانب سے ان تمام دعوؤں کی مکمل اور باضابطہ تصدیق یا مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئی ہیں، جبکہ خطے کی صورتحال پر عالمی سطح پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

PNP

Comments are closed.