فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے پہلے سیمی فائنل میں اسپین نے فرانس کے ورلڈ کپ جیتنے کے خواب کو چکنا چور کر دیا اور 16 برس بعد فیفا کے فائنل میں پہنچنے میں کامیاب ہو گئی۔
اسپین نے اس میچ میں 0-2 سے کامیابی کا سہرا اپنے سر کیا۔
اسپین کی ٹیم کے پاس انگلینڈ، ارجنٹینا اور فرانس کی ٹیموں کے طرح کوئی بھی ایسا کھلاڑی موجود نہیں ہے جو انفرادی طور پر عالمی سطح پر مقبول ہو، لیکن ورلڈ کپ کے دوران اسپین کی ٹیم نے یہ ثابت کر دیا کہ وہ مشترکہ طور پر ایک مضبوط ٹیم ہے۔
ورلڈ کپ کی تاریخ میں ایک بھی گول کیے بغیر طویل ترین دورانیے کا عالمی ریکارڈ بھی اسپین نے اپنے نام کیا۔
ٹورنامنٹ میں 8 گول داغنے والے فرانس کے اسٹار فٹبالر ایم باپے اس سیمی فائنل میں کوشش کے باوجود فیورٹ ٹیم فرانس کے لیے کوئی گول نہ کر سکے، مائیکل اولیس اور عثمان ڈیمبلے بھی ناکام رہے۔
دوسری جانب اسپین نے میچ کا آغاز ہی جارحانہ انداز میں کیا، پہلے ہی ہاف میں میکیل اویار زبال نے پنالٹی کک پر 22 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جبکہ دوسرا گول دوسرے ہاف میں پیڈرو پورو نے ایک شاندار کک کے ذریعے 58 ویں منٹ میں کیا۔
PNP
Comments are closed.