by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اردن کا ایرانی میزائل حملے ناکام بنانے کا دعویٰ

اردن کی مسلح افواج نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کی جانب داغے گئے آٹھ ایرانی میزائلوں کو فضائی دفاعی نظام کے ذریعے راستے میں ہی ناکام بنا دیا گیا۔

اردن کی سرکاری خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق ایک فوجی ذریعے نے بتایا کہ میزائلوں کو ہدف تک پہنچنے سے پہلے روک لیا گیا، جس کے نتیجے میں ملک میں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اس سے قبل ایرانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اس کے ڈرون حملوں نے اردن میں واقع الازرق ایئر بیس پر امریکی فوج کے مواصلاتی نظام، مستقل ریڈار تنصیب اور ایندھن ذخیرہ کرنے کے مرکز کو نشانہ بنایا۔

تاہم اردنی حکام کا کہنا ہے کہ ملک کے فضائی دفاعی نظام نے تمام حملوں کو ناکام بنا دیا اور اردن کی سرزمین پر کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا۔

خطے میں جاری کشیدگی کے باعث ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی صورتحال پر عالمی سطح پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

PNP

Comments are closed.