by Rao Imran Suleman
Rao Nama

لاہور: مختلف علاقوں سے لاپتہ تینوں بچے باحفاظت اہلِ خانہ کو مل گئے

—فائل فوٹو

 لاہور میں مختلف علاقوں سے لاپتہ ہونے والے تینوں بچوں کو باحفاظت تلاش کر کے ان کے اہلِ خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق رائیونڈ میں اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچہ دوسرے گاؤں میں اپنے رشتے داروں کے گھر موجود تھا۔

ترجمان کے مطابق مصطفیٰ ٹاؤن میں اغواء کے مقدمے میں مطلوب بچہ گھر کا راستہ بھول گیا تھا، جبکہ 11 سالہ عبدالکریم ایک مدرسے میں موجود پایا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نشتر کالونی سے لاپتہ ہونے والی ڈھائی سالہ بچی بھی علاقے سے بحفاظت بازیاب کر لی گئی۔

ترجمان کے مطابق تینوں مقدمات میں اغواء ثابت نہیں ہوا اور تمام بچے باحفاظت اپنے والدین کے پاس پہنچ چکے ہیں۔

ڈی آئی جی آپریشنز کے ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ بچوں کا تحفظ ہم سب کی ذمے داری ہے، لہٰذا اپنے بچوں کو اکیلا نہ چھوڑیں۔



PNP

Comments are closed.