by Rao Imran Suleman
Rao Nama

تھانہ ڈیفنس سی میں چیک ڈس آنر کیس کا زیر حراست ملزم جاں بحق

لاہور کے تھانہ ڈیفنس سی میں چیک ڈس آنر کیس کا ملزم پولیس کی حراست میں جاں بحق ہوگیا، ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ میں ملزم پر تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے۔

ترجمان انویسٹی گیشن پولیس کےمطابق 40 سالہ ملزم امجد بشیر چیک ڈس آنر کیس میں گرفتار تھا، طبیعت بگڑنے پر اسے اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ 

میڈیکل رپورٹ کے مطابق ملزم کی ہلاکت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی۔ 

ترجمان کے مطابق ملزم ریکارڈ یافتہ تھا، میڈیکل رپورٹ میں اس پر تشدد کے شواہد سامنے نہیں آئے ہیں۔



PNP

Comments are closed.