by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فیفا ورلڈ کپ 2026ء: میسی کے ہاتھوں نہانے والا بچہ فائنل میچ میں ان کا حریف بننے کیلئے تیار

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا 

ارجنٹینا کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر لیونل میسی اور اسپین کے فٹبالر لامین یامال کی تقریباً 19 سال پرانی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

لیونل میسی اور لامین یامال کی سوشل میڈیا پر وائرل تصاویر 2007ء میں ایک خصوصی فوٹو شوٹ کی ہیں، جب 6 ماہ کے لامین یامال اور 20 سالہ لیونل میسی ایف سی بارسلونا، یونیسیف اور بارسلونا کے ایک مقامی اخبار کی مشترکہ فلاحی مہم کا حصّہ بنے تھے۔

اس مہم کے لیے میسی نے ننھے یامال کو پلاسٹک کے ٹب میں نہلاتے ہوئے تصاویر بنوائی تھیں۔

بین الاقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اس فوٹو شوٹ کے لیے لامین یامال کا انتخاب قرعہ اندازی کے ذریعے ہوا تھا۔

لیونل میسی اور لامین یامال کا فوٹو شوٹ کرنے والے فوٹو گرافر جان مونفورٹ نے میڈیا کو بتایا کہ اس وقت میسی نہایت شرمیلے مزاج کے تھے اور انہیں یہ بھی معلوم نہیں تھا کہ ایک ننھے بچے کو کس طرح گود میں اٹھایا جائے۔

اب تقریباً 2 دہائیاں گزرنے کے بعد لامین یامال فٹبال کا ایک ابھرتا ہوا اسٹار بن چکے ہیں جب کہ لیونل میسی کا شمار اب دنیا کے لیجنڈ فٹبالرز میں کیا جاتا ہے۔

دونوں فٹبالرز کی یہ تصاویر اب سوشل میڈیا پر خصوصی توجہ کا مرکز اس لیے بنی ہیں کیونکہ اب اتوار کو فیفا ورلڈ کپ 2026ء کا فائنل ارجنٹینا اور اسپین کے درمیان ہو گا، جس میں لیونل میسی اور لامین یامال پہلی بار فٹبال گراؤنڈ میں ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔



PNP

Comments are closed.