by Rao Imran Suleman
Rao Nama

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج رات سے نئے طریقہ کار کے تحت ہوگا، ذرائع

فوٹو: فائل

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین آج رات سے نئے طریقہ کار کے تحت ہوگا۔

ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئے طریقہ کار کے تحت اوگرا 7 دن کی اوسط قیمتوں کے ساتھ قیمت کا تعین کرے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے طریقہ کار کے تحت اعلان ہونے والی پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیتموں کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔

خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اوگرا روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اوگرا روزانہ کی قیمتوں کا تعین کرکے ویب سائٹ پر لگایا کرے گی۔ یومیہ بنیاد پر عالمی منڈی کو مدنظر رکھ کر قیمتوں کا تعین کیا جائے گا، روزانہ کی بنیاد پرجتنا اتار چڑھاؤ ہوگا وہ عوام کو منتقل کیا جائے گا۔



PNP

Comments are closed.