ایران بھی مکہ دفاعی اتحاد میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے، مسعود پزشکیان
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے کو اہم پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران بھی اس عمل میں شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔
ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ مکہ دفاعی اتحاد اسلامی ممالک کے درمیان تعاون اور اتحاد کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت قدم ثابت ہوسکتا ہے۔
مسعود پزشکیان نے واضح کیا کہ انہیں تاحال مکہ معاہدے کے تحت کیے گئے فیصلوں کی تفصیلات معلوم نہیں، تاہم ان کے نزدیک یہ معاہدہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔
ایرانی صدر کے اس بیان کو خطے میں مسلم ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ حکمت عملی کے حوالے سے اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.