by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کویت میں امریکی فوجی اڈے پر جوابی حملے کا ایرانی دعویٰ

ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (آئی آر جی سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے کویت میں قائم ایک امریکی فوجی اڈے پر جوابی حملہ کرتے ہوئے میزائل دفاعی ریڈار، اہم اسلحہ ڈپو اور دو ہائمارز زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل لانچرز کو نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے مہر کے مطابق، آئی آر جی سی کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی حالیہ امریکی حملوں کے جواب میں کی گئی، جن میں ایران کے شہری بنیادی ڈھانچے، بالخصوص ٹیلی کمیونیکیشن اور ریلوے نیٹ ورک کو نشانہ بنایا گیا تھا۔

آئی آر جی سی نے اپنے بیان میں مزید دعویٰ کیا کہ خطے میں امریکی کارروائیوں کے باعث تیل کی پیداوار میں شدید کمی آئی ہے اور آبنائے ہرمز کے ذریعے تیل اور گیس کی برآمدات مکمل طور پر رک گئی ہیں۔

بیان میں خبردار کیا گیا کہ اگر امریکی کارروائیاں جاری رہیں تو ایران کی جوابی فوجی کارروائیاں بھی جاری رہیں گی۔

PNP

Comments are closed.