by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کویت میں بجلی۔ پانی صاف کرنے کے پلانٹ میں آگ۔کئی یونٹس بند

کویت کی وزارتِ بجلی، پانی اور قابلِ تجدید توانائی نے بتایا ہے کہ ایرانی حملوں کے تازہ سلسلے کے بعد بجلی اور سمندری پانی کو قابلِ استعمال بنانے والے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ایک حصے میں آگ بھڑک اٹھی۔

وزارت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ واقعے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر پلانٹ، وہاں موجود عملے اور قومی بجلی کے نظام کے تحفظ کے لیے بجلی پیدا کرنے والے متعدد یونٹس کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ واقعے کے فوراً بعد تمام آپریشنل اور ہنگامی منصوبے فعال کر دیے گئے، جس کے باعث بجلی اور پانی کی فراہمی کا نظام برقرار ہے اور خدمات پر ممکنہ اثرات کو کم سے کم رکھنے کے لیے تکنیکی اور آپریشنل ٹیمیں چوبیس گھنٹے نگرانی کر رہی ہیں۔

PNP

Comments are closed.