by Rao Imran Suleman
Rao Nama

فرانسیسی صدر کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، علاقائی اور عالمی صورتحال پر گفتگو

ریاض: فرانسیسی صدر میکرون نے ریاض میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی ہے، جس میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق شاہی محل پہنچنے پر سعودی ولی عہد نے فرانسیسی صدر کا گرم جوشی سے استقبال کیا۔

ملاقات میں سعودی عرب اور فرانس کے درمیان تاریخی اور تزویراتی تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق اس موقع پر مختلف شعبوں میں سعودی فرانسیسی شراکت داری کے فروغ پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی امن، سلامتی اور استحکام کے لیے مشترکہ کوششوں میں ہم آہنگی بڑھانے پر گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سمیت دیگر اعلیٰ  سعودی عہدیدار بھی موجود تھے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ اور دیگر اعلیٰ حکام بھی صدر میکرون کے ہمراہ ملاقات میں موجود تھے۔

PNP

Comments are closed.