لاہور میں 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے، 59 ملزمان گرفتار
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور کے علاقے گلبرگ میں 3 جعلی کال سینٹرز پر چھاپے مار کر 59 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں 52 مرد اور 7 خواتین شامل ہیں جبکہ 61 لیپ ٹاپس،21 کمپیوٹر سسٹمز اور 52 موبائل فونز بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان غیرملکی شہریوں کو جعلی موبائل اپ گریڈ، سستے پیکجز کاجھانسا دیتے تھے۔
ترجمان این سی سی آئی اے نے بتایا کہ ملزمان جعلی ایپ پر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کا ڈیٹا ہیک کرکے ہفتہ وار ادائیگیاں اپنے اکاؤنٹس میں منتقل کرتے تھے۔
ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی کا کہنا ہےکہ بین الاقوامی سائبر فراڈ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔
PNP
Comments are closed.