کراچی:ماں جوتے بدلنے گھر کے اندر گئی ، باہر سے 2 سال کا بچہ اغواء کرلیا گیا ، اہل علاقہ سراپا احتجاج
کراچی ( پی این پی ) کراچی میں منگھوپیر روڈ پر نجی ہاوسنگ سوسائٹی میں گھر کے باہر سے 2 سال کا بچہ اغواء کر لیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہےکہ منگھوپیر روڈ پر قائم نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے 2 سال کا اذان علی گزشتہ شام 8 بج کر 40 منٹ پر لاپتہ ہوا۔ اذان گھر کے باہر والدہ کے ساتھ کھیل رہا تھا، والدہ جوتے تبدیل کرنے گھر گئی تھی، واپس آکر دیکھا تو اذان موجود نہیں تھا۔
بچے کے اغواء کے خلاف نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے عوام نے احتجاج کیا ، جس میں خواتین اور بچے بھی شریک ہیں، بچے کی بازیابی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔
’’جنگ ‘‘ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی سی سی ٹی وی حاصل کی گئی ہیں، سی سی ٹی وی میں موٹر سائیکل سوار اذان کو سوسائٹی سے باہر لے جاتے دیکھا جا سکتا ہے۔موٹر سائیکل سوار شخص نے ہیلمٹ پہن رکھا تھا۔ واقعے کا مقدمہ منگھوپیر تھانے میں بچے کے والد وہاب علی کی مدعیت میں درج کرکے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔
PNP
Comments are closed.