سوتیلی بیٹی سے زیادتی اور بچے کی پیدائش کا کیس، مجرم کو سزائے موت ہوگئی
اسلام آباد (پی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے سوتیلی بیٹی سے جنسی زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنا دی۔
عدالت نے مجرم کو 5 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے، متاثرہ لڑکی کو 10 لاکھ روپے ادا کرنے اور جنسی زیادتی کے نتیجے میں پیدا بچے کی کفالت کیلیے 20 لاکھ روپے ادا کرنے کا حکم دیا۔عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مجرم سوتیلی بیٹی سے اس کی والدہ کی عدم موجودگی میں ایک سال تک جنسی زیادتی کرتا رہا، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کے ڈی این اے ٹیسٹ میں شواہد ملے، پیدا ہونے والے بچے کا ڈی این اے مجرم سے میچ کر گیا۔یاد رہے کہ تھانہ شہزاد ٹان میں فروری 2025 میں لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
PNP
Comments are closed.