سعودی شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز انتقال کر گئیں
ریاض: سعودی ایوانِ شاہی کے مطابق شہزادی مشاعل بنت سعود بن محمد بن عبدالعزیز آلِ سعود انتقال کر گئیں۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کی جانب سے جاری کردہ ایوانِ شاہی کے باضابطہ بیان میں شہزادی مشاعل بنت سعود کے انتقال کی تصدیق کی گئی ہے۔
ایوانِ شاہی کے بیان کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ بدھ 21 اکتوبر کو بعد نمازِ عصر دارالحکومت ریاض کی جامع مسجد امام ترکی بن عبداللہ میں ادا کی جائے گی۔
بیان میں مرحومہ کے درجات کی بلندی، مغفرت اور ان کے لواحقین و تمام آلِ سعود کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی ہے۔
PNP
Comments are closed.