زہریلا کھانا کھانے سے 12افراد کی طبیعت ناساز، ہسپتال منتقل
لاہور (پی این پی) کاہنہ کے نواحی علاقے مادھے شاہ میں زہریلا کھانا کھانے سے 12افراد کی طبیعت ناساز ہوگئی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فوڈ پوائزننگ کے باعث متاثرہ افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، مجموعی طور پر 12افراد کا ہسپتال میں علاج معالجہ جاری ہے۔تمام متاثرہ افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ چاول پکاتے ہوئے چھپکلی کھانے میں گرنے کا شبہ ہے۔
PNP
Comments are closed.