by Rao Imran Suleman
Rao Nama

اسٹارمر دباؤ کے تحت مستعفی ہوئے،ایرانی سفیر کا دعویٰ

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے برطانیہ کی حالیہ سیاسی پیش رفت اور مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق برطانوی وزیراعظم کے استعفے اور اس کے بعد ہونے والے بعض فیصلے کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں۔

ایک بیان میں ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ سابق برطانوی وزیراعظم نے ایران سے متعلق تنازع میں امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے گریز کیا تھا، جس کے بعد ان پر مختلف نوعیت کے سیاسی دباؤ بڑھنے لگے۔ ان کے بقول بعد ازاں انہیں استعفیٰ دینا پڑا۔

رضا امیری مقدم نے دعویٰ کیا کہ نئے برطانوی وزیراعظم نے منصب سنبھالنے کے فوراً بعد امریکہ کے ساتھ دفاعی تعاون کے سلسلے میں اہم اقدامات کیے، جن میں فوجی اڈوں کے استعمال کی اجازت اور بعض سفارتی اقدامات بھی شامل تھے۔

ایرانی سفیر نے سوال اٹھایا کہ سابق وزیراعظم کے استعفے اور اس کے بعد ہونے والی پیش رفت کو محض اتفاق قرار دینا مشکل ہے، اور ان معاملات پر مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔

دوسری جانب برطانیہ یا امریکہ کی جانب سے ایرانی سفیر کے ان بیانات پر فوری طور پر کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا، جبکہ ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے بھی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔

PNP

Comments are closed.