by Rao Imran Suleman
Rao Nama

وزیراعظم ہاؤس میں حمزہ شہباز نے دفتر سنبھال لیا

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے معاملات حمزہ شہباز کے سپرد

0

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو وفاق میں اہم ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے وزیراعظم ہاؤس میں اپنا دفتر سنبھال لیا ہے اور وہ سوموار سے باقاعدہ دفتری امور انجام دیں گے۔


ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز وزیراعظم ہاؤس کے چھٹے فلور پر قائم دفتر میں بیٹھیں گے، جہاں وہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی سے متعلق معاملات کی نگرانی کے ساتھ ساتھ پارٹی کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے بھی کردار ادا کریں گے۔
بتایا گیا ہے کہ حمزہ شہباز نے گزشتہ روز مختلف وفاقی وزرا سے ملاقاتیں بھی کیں، جبکہ کارکنان کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کی ہدایت پر حمزہ شہباز کو یہ اہم وفاقی ذمہ داری سونپی گئی ہے تاکہ تنظیمی اور انتظامی امور کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھایا جا سکے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.