by Rao Imran Suleman
Rao Nama

قائدِاعظم نامی شہری کا شناختی کارڈ بلاک، نادرا بورڈ کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت

اسلام آباد(پی این پی) پشاور ہائی کورٹ میں ایک شہری، قائدِاعظم، کی جانب سے شناختی کارڈ بلاک کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی،

جس میں عدالت نے ابتدائی دلائل سننے کے بعد متعلقہ ہدایات جاری کیں۔کیس کی سماعت جسٹس وقار احمد اور جسٹس انعام اللہ خان پر مشتمل بینچ نے کی۔سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا موکل پیشے کے اعتبار سے تاجر ہے، تاہم اس کا قومی شناختی کارڈ بلاک ہونے کے باعث اسے مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔نادرا کے ڈائریکٹر لیگل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار کا شناختی کارڈ مشکوک ریکارڈ کی بنیاد پر بلاک کیا گیا تھا، اسی وجہ سے یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔

فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ اپنے معاملے کے حل کے لیے نادرا بورڈ کے روبرو پیش ہو اور وہاں قانونی طریقہ کار کے مطابق اپنا مؤقف پیش کرے۔

PNP

Comments are closed.