کراچی(پی این پی)حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر سندھ حکومت نے 29 جولائی بروز بدھ سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت کے تمام دفاتر اور تعلیمی ادارے 29 جولائی کو بند رہیں گے۔
صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کی تقریب بھٹ شاہ میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جائے گی۔
بھٹ شاہ میں شروع ہو نے والی عرس کی تقریبات میں سندھ بھر سے زائرین بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔
PNP
Comments are closed.