by Rao Imran Suleman
Rao Nama

5 دن مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(پی این پی)5 دن مسلسل گرنے کے بعد سونے کی قیمت آج سنبھل گئی۔

آل صرافہ ایسوسی ایشن 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 1400 روپےبڑھکر  423436 روپےہوگئی، دس گرام سونے کی قیمت 1201 روپے بڑھ کر 363028 روپے ہوگئی۔

فی تولہ چاندی 20 روپےمہنگی ہوکر 5878 روپےہوگئی،دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونےکی 4 ہزار ڈالر کی اہم حد بحال ہوگئی،فی اونس سونا 14 ڈالر مہنگا ہوکر 4009 ڈالر کا ہوگیا۔



PNP

Comments are closed.