
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نیشنل چیمپئنز کپ کے شیڈول اور اسکواڈز کا اعلان کردیا۔
ٹورنامنٹ کے ساتھ ڈومیسٹک سیزن 27-2026 اور آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ ون ڈے ٹورنامنٹ 11 سے 18 اگست تک ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ میں فائنل سمیت 7 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جن میں ڈے نائٹ میچز کا آغاز دوپہر تین بجے ہوگا۔
نیشنل سلیکشن کمیٹی نے 11 کھلاڑیوں کے چار سکواڈز بنائے ہیں۔ ریزرو میں 13 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ ٹیمیں ریزرو کھلاڑیوں کو انجری اور کنکشن کی صورت میں کھلا سکتی ہیں۔
ٹورنامنٹ میں پاکستان گرینز، پاکستان گولڈ، پاکستان وائٹس اور پاکستان بلیوز نامی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، صائم ایوب اور صاحبزادہ فرحان کو ٹیموں کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اعجاز جونیئر، مصباح الحق، اقبال امام اور اعزاز چیمہ ٹیموں کے ہیڈ کوچ ہوں گے۔
عبدالصمد، حیدر علی، معاز صداقت اور محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں کھیلیں گے۔
عرفات منہاس، حسن علی، شامل حسین، سفیان مقیم اور حسین طلعت، صاحبزادہ فرحان کی ٹیم میں ہوں گے۔
صائم ایوب کی ٹیم میں علی رضا، حارث رؤف، حسن نواز، خوشدل شاہ، وسیم جونیئر اور عثمان خان شامل۔
فخر زمان، محمد حسنین، سلمان مرزا، نسیم شاہ، اور سمیر منہاس آل راؤنڈر شاداب خان کی قیادت میں جلوہ گر ہوں گے۔
اس حوالے سے عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو زیادہ سے زیادہ ون ڈے کرکٹ کے مواقع فراہم کرنے کا پلان ہے۔ اس ٹورنامنٹ میں کھلاڑی ون ڈے کرکٹ میں اپنے رول کے مطابق کھیلیں گے۔
PNP
Comments are closed.