اٹلی نے فیفا ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اطالوی ٹیم کی شمولیت کی خبر مسترد کردی
اٹلی کی حکومت نے فٹبال ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اطالوی ٹیم کی شمولیت کی خبروں کو رد کردیا ہے۔
اٹلی کے وزیر کھیل آندرے ابودی کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کوالیفیکشن کا فیصلہ فٹبال پچ پر ہوتا ہے اور وہیں ہونا چاہیے، ایران کی جگہ ورلڈ کپ میں شمولیت نہ ہی ممکن ہے اور نہ ہی ایسا کرنا مناسب ہوگا۔
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک قریبی ساتھی نے کہا تھا کہ فیفا سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ ورلڈ کپ میں ایران کی جگہ اٹلی کی ٹیم کو شامل کرلیا جائے۔
PNP
Comments are closed.