کراچی(پی این پی)کراچی میں 59 لڑکیوں کے موبائل فون لے کر فرار ہونے والے مرکزی ملزم بابر کو گڈاپ سے گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے ملازمت کا جھانسہ دے کر لڑکیوں کوبلایا اور موبائل فون لے کر فرار ہو گیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ گرفتار مرکزی ملزم کے قبضے سے 40 موبائل فون اورپستول برآمد ہوئے ہیں، ملزم موبائل فون فروخت کرنے کے لیے لے جا رہا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے میں ملوث دیگر ملزمان پہلے ہی گرفتار ہوچکے ہیں، واردات کی منصوبہ بندی ملزم بابر نےکی تھی، گرفتار ملزم کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے۔
PNP
Comments are closed.