نیتن یاہو، ٹرمپ سے ملاقات کے لیے روانہ ، ایران ایجنڈے میں سرفہرست ہو گا، اسرائیلی وزیرِاعظم
تل ابیب: اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے روانہ ہو رہے ہیں، جو صدر ٹرمپ کے دوسری مدتِ صدارت کے لیے منتخب ہونے کے بعد ان کے درمیان آٹھویں ملاقات ہو گی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ یہ کسی بھی دوسرے بین الاقوامی رہنما کے مقابلے میں صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کی سب سے زیادہ ملاقاتیں ہیں۔ انھوں نے اسے اپنے لیے ’اعزاز‘ اور ’بڑی ذمہ داری‘ قرار دیا۔
انھوں نے کہا کہ ملاقات میں زیرِ غور تمام موضوعات پر بات چیت ہو گی، تاہم ایران اس ایجنڈے میں سرفہرست ہو گا۔
نیتن یاہو کے مطابق ہمارا مقصد واضح ہے اسرائیل کی سلامتی کا تحفظ، اس کی طاقت کو مضبوط بنانا اور اپنے اردگرد امن کے دائرے کو وسیع کرنا۔
اسرائیلی وزیرِاعظم نے کہا کہ وہ اسرائیل کی سلامتی، قوت اور مستقبل کو یقینی بنانے کے عزم کے تحت اس مشن پر روانہ ہو رہے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ اپنے دورے کے دوران وہ اپنے اور ریاستِ اسرائیل کے ’حقیقی دوست‘ سینیٹر گراہم کو بھی خراجِ عقیدت پیش کریں گے، جنھیں انھوں نے ’اسرائیل کے عظیم ترین دوستوں میں سے ایک‘ قرار دیا۔
نیتن یاہو نے کہا کہ انھیں یقین ہے کہ اس طرح وہ تمام اسرائیلی شہریوں کے جذبات کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
PNP
Comments are closed.