پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے میچ سے لطف اندوز ہوئے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے والد بھی پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ دیکھنے کے لیے قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔
مائیک ہیسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ یہ ایک خاص رات تھی، ایک یادگار جیت کے موقع پر میرے والد بھی تماشائیوں میں موجود تھے۔
مائیک ہیسن کے والد چند روز قبل نیوزی لینڈ سے پاکستان پہنچے تھے، وہ بھی کرکٹ کے بڑے مداح ہیں۔
واضح رہے کہ 3 ملکی ون ڈے سیریز کے چوتھے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔
شاداب خان نے حارث رؤف کے ساتھ آخری وکٹ پر 89 رنز کی پارٹنرشپ بنا کر ناممکن کو ممکن کر دکھایا تھا اور قومی ٹیم کو فتحیاب کیا۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے 242 رنز کا ہدف 48 ویں اوور میں حاصل کر لیا تھا، شاداب خان نے 113 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، انہوں نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے کیریئر کی پہلی سنچری بنائی۔
PNP
Comments are closed.