by Rao Imran Suleman
Rao Nama

جنرل عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر

فوٹو: آئی ایس پی آر

جنرل سید عامر رضا کو کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کا منصب سنبھالنے پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ نے جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا نے یادگارِ شہداء پر پھول رکھے اور وطن کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے جنرل سید عامر رضا کو کمان سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔



PNP

Comments are closed.