نئی نویلی دلہن کی ناراضگی کا صدمہ، شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر کر خودکشی کر لی
میرپورخاص (پی این پی) میرپورخاص میں نئی نویلی دلہن کی ناراضگی کا صدمہ، شوہر نے دلبرداشتہ ہوکر کر خودکشی کر لی،
تفصیلات کے مطابق میرپورخاص تعلقہ حسین بخش مری کے گوٹھ ترک علی مری میں میگھواڑ 19 سالہ نوجوان پریم والد ڈونگر نے اپنے گھر میں پھانسی لگا کر خودکشی کر لی، اطلاع ملتے ہی لاش کو فوری طور پر سول اسپتال میرپورخاص منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اس کی موت کی تصدیق کر دی، مقتول کے بھائی کے مطابق پریم کی کچھ دن قبل شادی ہوئی تھی، اور معمولی بات پر اس کی بیوی ناراض ہو کر میںکے اپنے گھر چلی گئی، جس کے بعد یہ دل برداشتہ ہو گیا تھا، اور اس نے پھر یہ قدم اٹھایا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ناراض بیوی بیہوش ہو گئی، اور گھر میں المناک ماتم مچ گیا۔
PNP
Comments are closed.