by Rao Imran Suleman
Rao Nama

27 اکتوبر کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات یا احتجاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا: علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سینیٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ 27 اکتوبر کو پارلیمانی پارٹی اجلاس میں مذاکرات یا احتجاج سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

اپنے بیان میں علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی تک رسائی، خواتین کی رہائی اور علاج سے متعلق امور پر غور ہوگا۔

سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اجلاس میں اہم سیاسی اور تنظیمی معاملات پر فیصلے کیے جائیں گے، پارلیمانی پارٹی اجلاس میں آئندہ حکمت عملی بھی طے کی جائے گی۔



PNP

Comments are closed.