عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کمی ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ہفتے قیمتیں تقریباً 6 ماہ کی بلند ترین سطح کے قریب پہنچ گئی تھیں۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت ایک ڈالر 60 سینٹ کمی کے بعد 101 ڈالرز 67 سینٹ فی بیرل ہو گئی۔
برطانوی خام تیل برینٹ کی قیمت بھی 1 ڈالر 56 سینٹ کمی کے بعد 115 ڈالرز 16 سینٹ فی بیرل پر آ گئی۔
گزشتہ ہفتے سعودی عرب میں حوثی حملوں کے باعث توانائی کی رسد متاثر ہونے کے خدشات پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا۔
جمعے کو امریکی اور برطانوی خام تیل کی قیمتیں تقریباً 3 ڈالرز اضافے کے ساتھ کاروبار کے اختتام پر بلند سطح پر بند ہوئی تھیں۔
گزشتہ ہفتے برینٹ خام تیل کی قیمت میں 6 فیصد جبکہ امریکی خام تیل کی قیمت میں 2.3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
PNP
Comments are closed.