by Rao Imran Suleman
Rao Nama

زلزلے کے جھٹکے ، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا

اسلام آباد (پی این پی) خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس سے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،

جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کے پہاڑی سلسلے میں واقع تھا۔زلزلے کے جھٹکوں کے بعد متعدد افراد احتیاطاً اپنے گھروں، دفاتر اور کاروباری مراکز سے باہر نکل آئے۔ شہریوں نے خوف کے عالم میں دعائیں اور کلمہ طیبہ کا ورد بھی کیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، تاہم متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

PNP

Comments are closed.