وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کی تحریک حقوق دلانے کی نہیں بلکہ حقوق چھیننے کی تحریک ہے۔ آزاد کشمیر کی ریاست فسادیوں سے قانون کے مطابق نمٹے گی۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ یہ لوگ کشمیریوں سے ان کے ووٹ کا حق چھیننا چاہتے ہیں۔
وزیر مملکت برائے داخلہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کی ریاست فسادیوں سے قانون کے مطابق نمٹے گی، عوام ان سے دور رہیں۔
اس موقع پر وزیر اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان آزاد کشمیر حکومت کے ساتھ ہے، آزاد کشمیر انتخابات میں تمام جماعتوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔
عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو پُرامن انتخابات ہضم نہیں ہوئے، پُرتشدد جتھے کو کشمیر کی ترقی قبول نہیں۔
PNP
Comments are closed.