امریکی و ایرانی حملوں میں وقفہ، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
نیویارک (پی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق عالمی معیار کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت ایک موقع پر 9 فیصد سے زائد گر کر 87.59 ڈالرز فی بیرل تک آ گئی،یہ گزشتہ ہفتے کے برعکس بڑی تبدیلی ہے، گزشتہ ہفتے قیمت 100 ڈالرز فی بیرل سے تجاوز کر گئی تھی۔قیمتوں میں یہ کمی اس وقت سامنے آئی جب اقوامِ متحدہ میں امریکا کے سفیر نے کہا کہ ایران پر حملے مسلسل دوسرے روز بھی روک دیے گئے ہیں تاکہ مذاکرات کے لیے کچھ گنجائش پیدا کی جا سکے،
دوسری جانب ایران کی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ تہران نے خطے میں اپنی جوابی کارروائیاں بھی روک دی ہیں۔امریکا اور ایران کے مابین جنگ کے آغاز پر آبنائے ہرمز بند ہونے سے تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا۔
PNP
Comments are closed.