زہریلی کھیر کھانے سے تین سگے بھائی جاں بحق، والدین کی حالت تشویشناک
قصور(پی این پی) کنگن پور میں زہریلی کھیر کھانے سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے، جبکہ ان کے والدین کی حالت تشویشناک ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے سے متاثرہ پانچوں افراد کا تعلق قصور کے علاقے محمود خانی کے سے ہے، جاں بحق ہونے والوں میں 28 سالہ آصف، 25 سالہ ناظم اور 15 سالہ امانت شامل ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ ناظم علی گزشتہ روز ہسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ آصف اور امانت آج دوران علاج زندگی کی بازی ہار گئے۔واقعے میں گھر کے سربراہ قاسم علی اور ان کی اہلیہ حسنہ بی بی بھی زہریلی کھیر کھانے سے متاثر ہوئے، جن کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
PNP
Comments are closed.