by Rao Imran Suleman
Rao Nama

کراچی میں بھائی نے فائرنگ کر کے 2 سگی بہنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

کراچی (پی این پی) کراچی میں شاہ فیصل کالونی میں بھائی نے فائرنگ کرکے 2 سگی بہنوں کو قتل کردیا۔

نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق ترجمان ضلع کورنگی پولیس نے کہا کہ تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق ہونے کے معاملے میں ایس ایس پی کورنگی نے نوٹس لیا اور ایس پی شاہ فیصل شاہ نواز میمن کو موقع پر پہنچے کی ہدایت کی جب کہ کرائم سین یونٹ اور فارینزک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔

تھانہ شاہ فیصل کالونی کی حدود ڈرگ روڈ، نیو رحمان آباد، مکان نمبر A-9 میں فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں بھائی کی فائرنگ سے دو بہنیں جاں بحق ہوگئیں۔

ابتدائی معلومات کے مطابق ملزم رحیان نے فائرنگ کرکے اپنی دو بہنوں، 25 سالہ صوبیہ اور 20 سالہ ہیرا کو قتل کردیا، اور موقع سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گیا۔

ایس ایس پی کورنگی فدا حسین جانوری نے ایس ایچ او تھانہ شاہ فیصل کو واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا حکم دیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی رنجش اور جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ 

دونوں مقتولین کی لاشوں کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر (JPMC) منتقل کردیا گیا ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کرائم سین یونٹ موقع پر پہنچ گیا اور شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کردیا گیا۔

 پولیس ملزم کی گرفتاری کے لئیے اس کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں، جبکہ واقعے سے متعلق مزید معلومات اور شواہد جمع کیے جارہے ہیں۔



PNP

Comments are closed.