حیدرآباد کی سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبے، سندھ حکومت کی منصوبہ بندی پر سوالیہ نشان ہیں، حلیم عادل شیخ
کراچی(پی این پی) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے حیدرآباد میں علمدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک زیر تعمیر سڑک کے درمیان بجلی کے کھمبے نصب ہونے پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
اپنے ایکس اکاؤنٹ پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے کہا سندھ حکومت کا ترقیاتی شاہکار دیکھنا ہو تو حیدرآباد کی اس سڑک کو دیکھا جا سکتا ہے، جہاں سڑک کے عین درمیان بجلی کے کھمبے موجود ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ یہ سڑک گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بنائی جا رہی ہے یا بجلی کے کھمبوں کی نمائش کے لیے؟ ان کے مطابق سڑک کے درمیان کھمبوں کی موجودگی سندھ حکومت کی منصوبہ بندی اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔عوام کے ٹیکسوں سے بننے والی سڑکوں پر اگر شہریوں کو کھمبوں سے بچ کر گزرنا پڑے تو ایسی ترقی پر سوال اٹھنا فطری ہے۔سندھ میں پیپلز پارٹی کی ترقی کا جائزہ لینا ہو تو حیدرآباد کی اس سڑک کو دیکھا جا سکتا ہے۔
انہوں نے سڑک کی تعمیر اور منصوبہ بندی کے حوالے سے سندھ حکومت اور متعلقہ بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں میں مؤثر منصوبہ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
سندھ حکومت کا ترقیاتی شاہکار! حیدرآباد میں سڑک گاڑیوں کے لیے بن رہی ہے یا بجلی کے کھمبوں کی نمائش کے لیے؟ علمدار چوک سے اولڈ نیشنل ہائی وے تک سڑک کے عین درمیان کھمبے سندھ حکومت کی منصوبہ بندی اور بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہیں۔ عوام کے ٹیکس سے بننے والی سڑکوں پر عوام ہی کو کھمبوں سے بچ کر گزرنا پڑے تو ایسی ترقی مبارک ہو!۔ سندھ میں پیپلز پارٹی کی ترقی دیکھنے ہو تو حیدرآباد کی یہ سڑک دیکھ سکتے ہیں۔
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) October 28, 2026
PNP
Comments are closed.