قصور کے علاقے چھانگا مانگا میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے 2 بہنیں جاں بحق ہو گئیں۔
پولیس کے مطابق لڑکیوں کے والدین کی حالت اسپتال میں تشویش ناک ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق واقعہ نواحی گاؤں ارجن سنگھ میں پیش آیا جہاں گھر میں پکا زہریلا کھانا کھانے سے 20 سالہ عمارہ اور 13 سالہ تحریم جاں بحق ہو گئیں جبکہ بچیوں کے والد محمود اور والدہ شاہدہ بی بی کو حالت غیر ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ لاشوں کو آبائی گاؤں ارجن سنگھ منتقل کر دیا گیا ہے۔
PNP
Comments are closed.