by Rao Imran Suleman
Rao Nama

مہنگائی کے ستائے عوام کے لیے ایک اور پریشانی ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی دھمکی

کراچی (پی این پی) مہنگائی سے بے حال عوام کے لیے بُری خبر ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے مزید بڑھانے کا فیصلہ اور ہڑتال کی دھمکی دی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس ملک شہزاد اعوان کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز کے رہنماؤں نے شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ گزشتہ 10 روز میں ڈیزل کی قیمت میں 65 روپے فی لیٹر اضافہ ہو چکا ہے، اس لیے گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 15 فیصد بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔روزانہ کی بنیاد پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہیں۔ اس صورتحال میں ٹرانسپورٹ نہیں چلا سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بھر کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز ایک پیج پر ہیں اور ہم پٹرولیم مصنوعات کی قیتموں میں کمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ملک گیر ہڑتال کی جائے گی اور اس کی ایک دو دن میں کال دے دی جائے گی۔



PNP

Comments are closed.